بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان
بجلی صارفین کو ملنے والا سہ ماہی ریلیف ختم ہونے کے بعد آئندہ ماہ نرخ بڑھنے کا امکان/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 10 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جون سے ملنے والی سہ ماہی رعایت اگست میں ختم ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ بجلی کے نرخ بڑھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف جون 2026 سے نافذ تھا، جس کے ذریعے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچا ہے۔
ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر سے لاگو کیے جانے کا امکان ہے۔ اس صورت میں بجلی کے بلوں میں اضافی رقم شامل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں صارفین سے 23 ارب سے زائد اضافی وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ اضافہ اوسطاً تقریباً 1 روپے فی یونٹ بنتا ہے، تاہم بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔