بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری کر لی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےبجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری کر لی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےبجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیو کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے 10 ارب 83 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے اجازت دی جائے، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی، اس کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرے گی۔

علاوہ ازیں نیپرا میں کپیسٹی چارجزکی مد میں 24 ارب 25 کروڑ روپےوصولی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے جس میں آپریشنزاینڈ مینٹی ننس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے کمی کی اطلاع دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھر کے صارفین کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک پر بھی ہو گا، نیپرا حکام اس درخواست پر 17 فروری کو سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہوئی تھی جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.89 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.40 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,150 ▲ 10,353
Gold 22K Per Tola 414,471 ▲ 9,490
Gold 21K Per Tola 395,632 ▲ 9,059
Gold 18K Per Tola 339,113 ▲ 7,765
Silver Per Tola 6,616 ▲ 215
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▲ 21.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں