بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، قیمتوں میں اضافہ متوقع
حکومت نے بھاری بلوں کے ستائے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی، ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) حکومت نے بھاری بلوں کے ستائے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی، ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست تھی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق طلب پوری کرنے کے لئے دسمبر میں درآمدی گیس اور کوئلے والے پلانٹس چلائے گئے ، حکومت کے انکریمنٹل پیکیج کے باعث اضافہ آرہا ہے ، پہلے کہا تھا کہ انکریمنٹل پیکیج کے باعث مہنگے پلانٹس چلانا پڑیں گے۔

ممبر نیپرا مقصود انور نے ریمارکس میں کہا کہ سی پی پی اے نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا، اس کا فرق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایڈجسٹ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کو غیر متوقع طور پر بھاری بجلی کے بل موصول

سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ انکریمنٹل پیکیج کے فوائد بھی ہیں ، انکریمنٹل پیکیج سے 44 فیصد انڈسٹریل صارفین کو فائدہ ہوا، 39 فیصد زرعی صارفین نے استفادہ کیا ہے۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی طلب کم ہوجاتی ہے ، دن میں پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی پیکیج لانا چاہئے جس پر سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ اس حوالے سے کام کررہے جلد ریگولیٹر کے پاس درخواست لائیں گے۔

نیپرا کی جانب سے کہا کہ سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ پر پاور ڈویژن نے ابھی تک تحریری طور پر کچھ نہیں بھجوایا۔

بعدازاں نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں