آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی
آئل ٹینکر مالکان اور وزیر پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا، وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن صدر عابد اللہ آفریدی کی آج وزیر پیٹرولیم سے ملاقات ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، حکومت نے ہمارے مطالبے مان لیے تو اس کا اعلان کیا جائے گا اگر حکومت نے ہمارے مطالبے نہ مانے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پار تجارت کیلئے پہلی بار پی ایس ڈبلیو ایپ متعارف

ٹینکر مالکان نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کو فوری ختم کیا جائے، تین سال سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوا، موٹر وے اور این ایچ اے ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافہ ہو چکا ٹول ٹیکس کے تناسب سے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات اور خط و کتابت جاری تھی، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے ہڑتال پر مجبور کیا، مطالبات نہ مانے گئے تو پورے پاکستان میں آئل ٹینکرز کا پہیہ جام ہوگا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں