انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کا آغاز، آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آغاز
ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آغاز کردیا، آخری تاریخ تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ٹیکس سال کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹیکس دہندگان آج سے اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں جبکہ اسکی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گوشواروں میں آمدن، اخراجات اور دیگر مالی تفصیلات درست اور مکمل طور پر درج کریں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ایف بی آر جمع کرائے گئے گوشواروں کی جانچ پڑتال کا مجاز ہے۔ ادارے کو مختلف سرکاری ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان کی جائیداد، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں، سفری ریکارڈ اور دیگر مالی معاملات کی معلومات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلئے متعارف کرائی گئی خصوصی اسکیم کے تحت اس سال تقریباً 30 لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن متوقع ہے جس سے ٹیکس نیٹ میں مزید وسعت آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

ایف بی آر نے تمام اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا کر قانونی ذمہ داری پوری کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں