سرحد پار تجارت کیلئے پہلی بار پی ایس ڈبلیو ایپ متعارف

ایف بی آر
ایپ میں درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ سے متعلق سہولتیں فراہم کی گئیں/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے سرحد پار تجارت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

پی ایس ڈبلیو کے مطابق اس ایپ کے ذریعے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی باآسانی کر سکیں گے جبکہ کسٹم سے متعلق اہم معلومات بھی فوری طور پر حاصل ہوں گی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایپ میں درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم اپ ڈیٹس اور ریگولیٹری تقاضوں سے متعلق سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا

صارفین مختلف سرٹیفیکیٹس تک آن لائن رسائی حاصل کرنے کے ساتھ صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی درخواست بھی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔

پی ایس ڈبلیو کے مطابق ایپ میں پیمنٹ سلپ آئی ڈی، پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور صارفین کی رہنمائی کیلئے کسٹمر سپورٹ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تجارتی عمل کو مزید تیز، شفاف اور موثر بنانا ہے تاکہ کاروباری برادری کو جدید ڈیجیٹل سہولتوں سے بھرپور فائیدہ پہنچایا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں