سونے کی قیمتوں میں فی تولہ ہزاروں روپے کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر شدید مندی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، فی تولہ سونا 1 ہزار 800 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوئی تھی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 543 روپے کمی کے بعد نرخ 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر پہنچ گئے تھے، جبکہ چاندی کی قیمت 33 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 370 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔