پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر شدید مندی

Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published July, 24 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور کاروبار کے آغاز ہی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,800 سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ مندی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,690 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مسلسل دوسرے روز بڑی کمی نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ سے نسبتاً مثبت خبر سامنے آئی، جہاں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277.90 روپے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 277.91 روپے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 8 پیسے کمی کے بعد 279.86 روپے پر آ گیا، تاہم دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں یورو 60 پیسے مہنگا ہو کر 322.78 روپے، برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے کے ساتھ 378.62 روپے، یو اے ای درہم 76.85 روپے اور سعودی ریال 75.12 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں 102 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار آئندہ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں استحکام کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں