عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونا مزید سستا ہو گیا

عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی آگئی۔
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published June, 30 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے پر آ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 515 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے رہ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی اونس سونے کے بھاؤ گر گئے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 41 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی صرافہ منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 24 ڈالر فی اونس رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

علاوہ ازیں مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی کی قیمت میں 25روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 349 روپے کی سطح پر آگئی۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں