امارات میں جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں چار ماہ تک مسلسل اضافے کے بعد جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 | Muhammad Bilal
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں چار ماہ تک مسلسل اضافے کے بعد جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد امارات میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں کچھ عرصہ بلند سطح پر رہیں، تاہم بعد ازاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس سے ایندھن کی مد میں عوام کو ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ فوجی کارروائیوں کی اطلاعات نے عالمی مارکیٹ کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دی، اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مکمل طور پر مستحکم نہیں ہو سکا۔

پیر کے روز عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 73.18 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جو معمولی اضافے کے باوجود کشیدگی سے قبل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب ہے، اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بڑھ کر 69.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سے قبل مئی کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات کے باعث برینٹ کروڈ کی اوسط قیمت تقریباً 106 ڈالر فی بیرل رہی تھی، جبکہ کشیدگی کے دوران قیمتیں عارضی طور پر 110 سے 120 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گئی تھیں۔

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ماہ گزشتہ مہینے کی عالمی خام تیل قیمتوں کی اوسط بنیاد پر مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے عالمی منڈی میں کمی کا اثر صارفین تک منتقل ہونے کا امکان ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں