ایران امریکا معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 | Muhammad Bilal
نیویارک: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں مزید ایک ڈالر 62 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 75 ڈالر 25 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی ایک ڈالر 39 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جس بعد عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 78 ڈالر 16 سینٹ پر آگئی ہے۔

ادھر یو اے ای مربن کروڈ 2 ڈالر 47 سینٹ کمی کے بعد عالمی منڈی میں 71 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ مسلسل گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور سپلائی سے متعلق خدشات میں بہتری نے تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب و رسد کے نئے اندازوں اور سیاسی کشیدگی میں نرمی کے باعث خام تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اس کمی کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں