ایران امریکا معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 80 ڈالر سے بھی نیچے آگئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 4.96 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ، عالمی مارکیٹ میں امریکی کروڈ آئل 79.93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح برینٹ آئل کی قیمت میں 4 اعشاریہ 80 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل 82.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں نے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کئے، ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کےسپیکر محمد باقر قالیباف نے دستاویز پر دستخط کئے جبکہ معاہدے پر دستخط کی رسمی تقریب جمعہ کو جنیوا میں ہو گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ معاہدے پر تمام دستخط ہو چکے اور آبنائے ہرمز پہلے ہی جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے، آبی گزرگاہ جمعہ تک مکمل طور پر کھل جائے گی۔