قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ قومی بچت کی جانب سے بچت سکیموں کے شرح میں اضافے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ منافع کے نئے اور اضافہ شدہ ریٹس کا اطلاق 26 مئی 2026 سے ہو چکا ہے، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے قومی بچت کی اسکیموں کو مزید پرکشش بنانا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس میں پہلے 5 منافعوں پر 11.6 فیصد سالانہ جبکہ آخری منافع پر 12.4 فیصد کی شرح سے بھاری منافع دیا جائے گا۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.48 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.58 فیصد اور ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر 11.23 فیصد سالانہ منافع ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 فیصد سالانہ رکھی گئی ہے جبکہ شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بھی منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری
ایک سال کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر اب 10.93 فیصد سالانہ منافع ملنے کی توقع ہے جبکہ 5 برس کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر 11.16 فیصد سالانہ تک منافع ملنے کا امکان ہے۔
محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر پہلے کی طرح 12 فیصد سالانہ منافع ملتا رہے گا۔