برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
نئی قیمتوں کے بعد شہریوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر فروخت کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد سرکاری نرخ 468 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے فی کلو جبکہ پرچون نرخ 323 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات برقرار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار برائلر گوشت کو صافی گوشت کے نام سے 590 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 238 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک نرخ 7 ہزار 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل این جی قیمتوں میں 28 فیصد تک کا اضافہ
شہریوں نے اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے اوورچارجنگ کیخلاف مؤثر کارروائی کریں اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔