حکومت کا جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کی گئی جس کے بعد طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت کم 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں کمی سے ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے، حالیہ کمی سے ایئر لائنز کے ایندھن کے اضافی اخراجات میں کمی ہو گی۔
واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 188 روپے فی لٹر تھی، ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت تاحال زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
یاد رہے کہ حکومت نے 9 مئی 2026 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل کرتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تھی۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لٹر کے ہوشربا اضافے کے بعد اس کی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی تھی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5،5 روپے لٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔