حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 3 منٹ قبل | Published May, 15 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے لٹر کمی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔

حکومت نے اس سے قبل 29 اپریل کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں