عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی تجارتی رپورٹس کے مطابق آج مختلف بینچ مارکس کے تحت خام تیل کی قیمتیں 81 سے 106 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کرتی رہیں۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت تقریباً 101.79 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 105.92 سے 106.30 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہی۔
توانائی ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی جغرافیائی کشیدگی، عالمی سپلائی چین کے خدشات اور توانائی کی طلب میں تبدیلیاں ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار میں ممکنہ کمی اور عالمی تجارت پر دباؤ نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خام تیل کی سپلائی پر دباؤ برقرار رہا تو آنے والے ہفتوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور مہنگائی کی شرح پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے حکومت کیلئے بڑی خوشخبری
دوسری جانب توانائی درآمد کرنے والے ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے۔