سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ انداز کی تاریخ کا اعلان

نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54ویں قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 11 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54ویں قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54 ویں قرعہ اندازی کا انعقاد 15 مئی 2026 کو کیا جائے گا۔

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے لیے پہلا انعام اور صرف ایک انعام 7 لاکھ روپے ۔ دوسرا انعام 3 خوش نصیبوں کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ روپے فی کس متعدد فاتحین کے لیے رکھا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان کے قوانین کی روشنی میں انعامی رقم پر رجسٹرڈ افراد کے لیے 15 فیصد اور غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

یہ ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 156 کے تحت حتمی ہے اور یہ ری فنڈ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

نیشنل سیونگز سینٹر کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ میں لگائی گئی رقم مکمل طور پر محفوظ ہے اور شہری کسی بھی وقت بانڈز کو کسی بھی کٹوتی کے بغیر نقد رقم میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

یہ بانڈز تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں