عالمی مارکیٹ سے فنڈز کیلئے بانڈز، سکوک اجرا کی تیاری
وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے بین الاقوامی کمپنیوں سے باقاعدہ طور پر تجاویز طلب کیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مارکیٹ سے فنڈز کیلئے بانڈز، سکوک اجرا کی تیاری ، وزارت خزانہ کے ڈیٹ مینجمنٹ آفس نے عالمی مالیاتی منڈیوں سے وسائل کے حصول کے لیے بین الاقوامی انڈر رائٹرز، لیڈ منیجرز اور بک رنرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے بین الاقوامی کمپنیوں سے باقاعدہ طور پر تجاویز طلب کر لی ہیں جن کا مقصد گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (جی ایم ٹی این) اور سکوک ٹرسٹ سرٹیفکیٹ اجرا پروگرام کی تجدید کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ

وزارت خزانہ مذکورہ پروگراموں کے ذریعے یورو بانڈز، مقامی کرنسی میں نامزد مگر امریکی ڈالر میں سیٹل ہونے والے بانڈز اور بین الاقوامی سکوک کے اجرا کے لیے ضروری ڈھانچہ سازی اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

وزارت خزانہ نے مالیاتی منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی پی آر اے کے ای-پیڈز پورٹل پر لازمی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ متعلقہ دستاویزات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ تمام تکنیکی اور مالی تجاویز صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی جمع کرائی جا سکیں گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تجاویز 25 مئی تک جمع کرا دیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں