پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
پٹرولیم مصنوعات
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 312 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

او سی اے سی، اوگرا، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار 646 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 312 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 13 لاکھ 37 ہزار 760 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 13 لاکھ 32 ہزار 926 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز ہے اور آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپرٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ بی آئی ایس پی کے مستحقین کے وظیفے میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ خصوصی اقتصادی زونزسمیت نئی ٹیکس چھوٹ یااستثنی نہیں دیا جائے گا۔

سپیشل اکنامک زونزکو پہلے سے حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔ ایکسپورٹ زونز میں تیار مصنوعات مقامی مارکیٹ میں بیچنے پر پابندی ہوگی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باقاعدہ بروقت اضافہ لازمی قرار دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سخت کرنے پر بھی زور دیا ہے، بی آئی ایس پی کی سہ ماہی رقم ساڑھے چودہ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے انیس ہزارروپے کی جائے گی، ایف بی آر کے آڈٹ نظام کومضبوط اورمرکزی بنایا جائے گا،وفاقی بجٹ میں نئے اکنامک زونز بنانے پرفی الحال پابندی عائد رہے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں