پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی
Pakistan stock market surge
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جیسے ہی لین دین کا آغاز ہوا، مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب آ گیا اور اہم اشاریہ تیزی سے اوپر کی جانب بڑھنے لگا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا، یہ تیزی حالیہ مندی کے بعد ایک مثبت اشارہ ہے اور اس سے مارکیٹ میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 742 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے اس کمی کا بڑا حصہ پورا کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا کی مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین اور انڈونیشیا کی منڈیوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:دو سالوں میں سرکاری قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

 

 

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے رجحانات خطے کی مارکیٹس پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط حکمت عملی اپنانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں