دو سالوں میں سرکاری قرضوں میں ریکارڈ اضافہ
سٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حکومت کے پہلے دو برسوں میں قرضوں کی تفصیلات جاری کیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حکومت کے پہلے دو برسوں میں قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی دو سالوں کے دوران سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق مجموعی قرضہ 15 ہزار 72 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق یہ اضافہ مارچ 2024 سے فروری 2026 کے عرصے میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے دوران قرضوں میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کے بعد پیٹرول سستا کرنے کی تیاریاں

اس مدت میں مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سرکاری قرضہ بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2024 میں نگران حکومت کے اختتام پر مجموعی قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا جو موجودہ حکومت کے دور میں تیزی سے بڑھا ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق قرضوں میں یہ اضافہ مالی خسارے، بڑھتے اخراجات اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کا نتیجہ ہے جبکہ مستقبل میں قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں