کلائمیٹ انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز، 60 ہزار وظیفہ بھی ملے گا

حکومتِ پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کے بیچ ٹو کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو تین ماہ تک ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کے بیچ ٹو کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو تین ماہ تک ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

محکمہ تحفظِ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے زیرِ اہتمام شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کلائمیٹ واریئرز کے طور پر ماحولیاتی گورننس، آگاہی اور پالیسی سازی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

پروگرام میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

منتخب امیدواروں کو ڈسٹرکٹ وائز فیلڈ لرننگ، لرننگ مینجمنٹ سسٹم تک رسائی، ای پی اے کے فیلڈ دفاتر کے دورے، کیپسٹن پراجیکٹس، یو این ایف سی سی سی سے متعلق سرٹیفیکیشن اور ماہرین کی نگرانی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 20 سے 27 سال کے درمیان ہونی چاہیے، تعلیمی قابلیت کے طور پر کم از کم بیچلر ڈگری ضروری ہے جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم 75 فیصد نمبر یا 3.0/4.0 سی جی پی اے ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام انوائرمنٹل سائنسز، انجینئرنگ، بزنس، کمپیوٹر سائنس، جی آئی ایس، سوشل سائنسز، پبلک پالیسی، اکنامکس، میڈیا اسٹڈیز، جرنلزم اور لاء کے گریجویٹس کے لیے کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیک اب ہر ایک کیلئے، حکومت کا بڑی سکیم لانے کا فیصلہ

خواہشمند اور اہل امیدوار ای پی اے پنجاب کے آفیشل پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، درخواست کے لیے امیدواروں کو پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں