ڈیزل کے بعد پیٹرول سستا کرنے کی تیاریاں
petrol price reduction Pakistan
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے عندیہ دیا ہے کہ ڈیزل کے بعد اب پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی میں تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور یہ فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، اس موقع کو معاشی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا تاکہ ملک میں استحکام آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چار سال بعد دوبارہ عالمی مالیاتی منڈی میں شمولیت کے قابل ہوا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے، کراچی ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور ان کے دورے کا مقصد یہاں درپیش مسائل کو سمجھ کر ان کا حل نکالنا ہے۔

وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ حکومت کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جاتی ہے تو اس کے اثرات ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے، جس سے عام شہری کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں