خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی
global oil price drop
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق امیدیں بتائی جا رہی ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ 83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 9 فیصد کمی ہوئی ہے اور اب یہ 90 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں یہ کمی سیاسی اور سفارتی پیش رفتوں کا نتیجہ ہے، جس سے توانائی کی منڈی پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران اپنی فضائی حدود اور سمندری راستوں کے حوالے سے نئی پالیسی اختیار کر رہا ہے، جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی اضافی فیس عائد نہیں کی جائے گی، تاہم داخلے کیلئے ایرانی حکام سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد اس علاقے سے گزر سکیں گے۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام یا سلامتی میں کسی بیرونی طاقت کا کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی

اگر خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں