تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی
Kerosene price drop Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی،اس حوالے سے اوگرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں اس کمی کے بعد شہریوں میں جزوی خوشی دیکھی جا رہی ہے، تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات اب بھی برقرار ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی، تاہم شہریوں کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، اور پیٹرول کی قیمت بھی مزید کم ہونی چاہیے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کمی کے بعد یہ 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان، تیل سستا، سونا اور کرپٹو کرنسی مہنگی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں آئندہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں