آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان، تیل سستا، سونا اور کرپٹو کرنسی مہنگی
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سونا اور کرپٹو کرنسی مہنگی ہو گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سونا اور کرپٹو کرنسی مہنگی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا کے نرخ 85 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 894 ڈالر پر جا پہنچے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی، عالمی منڈی میں خام تیل 11.5فیصد سستا ہو گیا، ایک بیرل خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی 81 ڈالرفی بیرل میں ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، امریکی خام تیل بھی 11 ڈالر سستا ہو کر 83 ڈالرمیں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران یہ راستہ مکمل طور پر فعال رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی، تاہم جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کی جانب سے پہلے سے مقرر کردہ مربوط راستوں پر سفر کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران سے اظہار تشکر کیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں