سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی
gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب سونے کی قیمتوں نے ریورس گیئر لگا لیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 829 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 30 ہزار روپے تک آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہوئی ہے، عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 33 ڈالر کم ہو کر 4792 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی شادی بیاہ اور دیگر ضروریات کیلئے خریداری کو آسان بنا سکتی ہے، تاہم وہ مزید کمی کے منتظر ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں