گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Islamabad property prices drop
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی دارلحکومت اسلام کے مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں میں 33 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی کیلئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں میں 33 فیصد تک کمی کر دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد کی پراپرٹی کے ویلیو ریٹ کم کرکے تیسری مرتبہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں شہر کے بڑے سیکٹرز میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔

سیکٹر بی 17 کیلئے قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 30 ہزار روپے سے کم کرکے 21 ہزار فی گز ، سیکٹر بی 17 کیلئے بغیر قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 15 ہزار سے کم کرکے 10.5 ہزار روپے فی گز مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح سی 14 میں ویلیوایشن 30 ہزار سے کم کرکے 21 روپے فی مربع گز ، سی 15 میں ویلیوایشن ریٹ 25 ہزار روپے سے کم کرکے 17 ہزار 500 روپے فی مربع گز ، سی 16 میں ویلیوایشن ریٹ 20 ہزار سے کم کرکے 14 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ ڈی 12 میں ویلیوایشن ایک لاکھ 30 ہزار سے کم کرکے 91 ہزار روپے ، ڈی 13 میں ویلیوایشن16 ہزار سے کم کرکے 11 ہزار 500 روپے فی مربع گزکی گئی ہے۔

سیکٹر ای 12 میں ویلیوایشن ریٹ 56 ہزار سے کم کرکے 39 ہزار 200 روپے فی مربع گز ، ایف 15 کا قبضہ کے بغیر فارم ہاؤس کی ویلیوایشن کا ریٹ 20 ہزار سے کم کرکے 12 ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 13 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ ایک لاکھ سے کم کرکے 70ہزار روپے اور سیکٹر جی 14 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 45 ہزار کم کرکے 31 ہزار 500 روپے فی مربع گز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکٹر جی کے15 پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ25 ہزار سے کم کرکے 17ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 16 کے پلاٹ کا ویلیوایشن15 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 17 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 25 ہزار سے کم کرکے 17 ہزار 500 روپے ، سیکٹر آئی 11 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 40 ہزار سے کم کرکے 28 ہزار روپے فی مربع گز کردیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں