سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور عام صارفین دونوں کیلئے خریداری مشکل ہوتی جارہی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر مہنگا ہو کر 4713 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں ہوئے۔

عالمی منڈی میں اس اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 13 ہزار 117 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے پر پہنچ گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی خریداری کرنے والے افراد پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے، سرمایہ کاری کیلئے یہ وقت کافی مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایک تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے پر بند ہوا تھا، اسی طرح چاندی کی قیمت میں 260 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں اسی طرح کے اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تو آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں