مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی
Middle East tensions oil prices
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

خطے کی غیر یقینی صورتحال نے توانائی کی سپلائی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر نمایاں ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر 105 اعشاریہ 3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 102 اعشاریہ 7 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 2 اعشاریہ 72 درہم اضافے کے بعد 4 اعشاریہ 69 درہم فی لیٹر تک جا پہنچی ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب حکومتیں متبادل توانائی ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دے رہی ہیں تاکہ اس طرح کے بحرانوں سے نمٹا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں