امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچیں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
فائل فوٹو
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق امارات میں پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سپر پٹرول کی قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم فی لیٹر پر جا پہنچی ہے جب کہ اسپیشل 95 پٹرول کے نرخ 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لٹر ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ای پلس 91 پٹرول قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لٹر میں فروخت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 فیصد مہنگا

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ڈیزل 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم فی لٹر کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں شدید بھونچال کی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عالمی مہنگائی میں تیزی، صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے اور بے روزگاری میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں