خطے میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 فیصد مہنگا
ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کی قیمت 5.2 فیصد اضافے کے بعد 107.54 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.9 فیصد اضافے سے 94.71 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی ہائی اوکٹین کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل پر بھی 5 روپے فی لٹر اضافی لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع ہے، اس سلسلے میں آئی ایم ایف مشن نے میمورنڈم برائے معاشی و مالیاتی پالیسی کا مسودہ حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا ہے، جس پر مزید مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈیاں غیر یقینی کا شکار، تیل اور سونا مہنگا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پر ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھانے پر زور دیا ہے، جس کے تحت پٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا تو اس کے اثرات براہ راست مہنگائی پر پڑیں گے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں