عالمی منڈیاں غیر یقینی کا شکار، تیل اور سونا مہنگا
عالمی منڈی
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کی جاری کوششوں کے باوجود عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 103 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت بھی 1.2 فیصد اضافے کے بعد 91 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور سپلائی خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں غیر یقینی کا رجحان غالب رہا۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کے کوسپی انڈیکس میں 1.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان میں ٹوپکس انڈیکس میں 0.2 فیصد اور نکے انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.23 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.9 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ بٹ کوائن کی قیمت بڑھ کر 71 ہزار 214 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ ایتھر کی قیمت کم ہو کر 2 ہزار 163 ڈالر رہ گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث کرپٹو مارکیٹ میں بھی غیر استحکام پایا جا رہا ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت بڑھ کر 4 ہزار 530 ڈالر ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق غیر یقینی حالات میں سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجوع کرتے ہیں، جس کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی طور پر عالمی مالیاتی منڈیاں ایران-امریکہ کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے نتائج کے انتظار میں غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں، جس کے باعث مختلف شعبوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں