پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز
IMF Pakistan deal
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جہاں عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہائی اوکٹین کے بعد اب پیٹرول اور ڈیزل پر بھی 5 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع ہے، اس سلسلے میں آئی ایم ایف مشن نے میمورنڈم برائے معاشی و مالیاتی پالیسی کا مسودہ حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا ہے، جس پر مزید مشاورت جاری ہے۔

معاہدہ طے پانے کی صورت میں وفاقی وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پر ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھانے پر زور دیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے بورڈز کے اختیارات برقرار رکھنے پر زور دیا، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے حکومتی پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

مزید برآں تیل اور کھاد کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے، معاشی دباؤ اور علاقائی کشیدگی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈیاں غیر یقینی کا شکار، تیل اور سونا مہنگا

 

 

 

رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو سہارا دینے کیلئے ٹیکس میں نرمی اور اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے کی تجاویز زیر غور ہیں، تاہم ان کی منظوری آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا تو اس کے اثرات براہ راست مہنگائی پر پڑیں گے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں