عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
فائل فوٹو
نیویارک: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی کروڈآئل کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 88.34 ڈالرفی بیرل پرآگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی، قیمت میں کمی کے بعد برینٹ کروڈ آئل 101.49 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر 5 روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے بات چیت ہوئی ہے، بات چیت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کا حکم

امریکی صدر نے کہا کہ میں ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات پر 5 روز کے لئے حملے روکنے کا کہہ رہا ہوں، اس دوران مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، یہ فیصلہ جاری بات چیت کی کامیابی سے مشروط ہے اور اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہے تو مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

ادھر روس نے بھی ایران کے ساتھ جاری تنازعات کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صورت حال کو بتدریج سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لے جایا جائے، یہی طریقہ ہے جس کے ذریعے مؤثر طور پر خطرناک صورت حال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں