مشرق وسطی میں کشیدگی: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی
برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.29 ڈالر فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.29 ڈالر فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر کے اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جزیروں پر کسی بھی جارحیت کا جواب انتہائی عبرتناک ہو گا: تہران

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے کے لیے بعض ممالک کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر جاری کرنے کے اعلانات بھی کیے گئے، تاہم اس کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں صرف ذخائر جاری کرنا قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہو رہا کیونکہ مارکیٹ میں بنیادی مسئلہ سپلائی کے خدشات کا ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی تیل کی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو تیل کی ترسیل کے اہم راستے بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں، جس سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلیج کے خطے میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی یا تیل کی تنصیبات کو لاحق خطرات عالمی معیشت پر فوری اثرات مرتب کرتے ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے کے حوالے سے خدشات بڑھنے لگتے ہیں تو تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر چلی جاتی ہیں۔

دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور کئی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں