پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی افواہوں پر سٹیٹ بینک کا مؤقف آگیا
پانچ ہزار مالیت کےکرنسی نوٹ کی بندش کی افواہوں پر گورنر سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پانچ ہزار مالیت کےکرنسی نوٹ کی بندش کی افواہوں پر گورنر سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کہ مرکزی بینک نے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کے اجرا سے متعلق تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے جس میں جدید سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی جانب سے تمام نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائنز فائنل کر کے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، اب نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے درکار ہے۔

مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ تمام مالیت کے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور نئے نوٹوں کے ڈیزائن اور اجرا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے، علاوہ ازیں پلاسٹک کرنسی نوٹس کو بھی تجرباتی بنیادوں پر متعارف کروانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی گونج، پرانے نوٹ چلیں گے یا نہیں؟

گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے معاملے کو چھیڑنے سے معیشت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

جس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جب گورنر اسٹیٹ بینک واضح کر چکے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا تو اس معاملے پر بات ہی ختم ہو گئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں