بسنت سے قبل پتنگوں ، گڈوں و ڈور کی قیمتیں آسمان سے جا لگیں
بسنت سے پہلے ہی گڈوں، پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، گڈوں اور پتنگوں کی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) بسنت سے پہلے ہی گڈوں، پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، گڈوں اور پتنگوں کی قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ایک تاوا گڈے کی قیمت 300 سے بڑھ کر 400 روپے تک جا پہنچی، ڈیڑھ تاوا گڈا 500 سے 600 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ پتنگ کی قیمت بھی 400 سے بڑھ کر 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح چھوٹا گڈا بھی مارکیٹ میں قیمت 200 سے 300 روپے تک میں بیچا جا رہا ہے جبکہ ڈور کے پنوں کے ریٹس میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 4 پیس پنہ 10 ہزار سے 12 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، 2 پیس ڈور کا پنہ 4500 سے بڑھ کر 5000 روپے میں دستیاب ہے۔

پتنگ بازی کے شائقین کا کہنا ہے کہ بسنت قریب آتے ہی پتنگ بازی مہنگا مشغلہ بن گیا ہے، پتنگوں ڈور اور گڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر ہی ہیں۔

دوسری جانب کمشنر لاہور مریم خان نے ڈور اور گڈوں کے سرکاری ریٹ نوٹیفائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقع پر شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ پلان فائنل

کمشنر لاہور مریم خان نے موچی گیٹ بازار کا دورہ کیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ آج پہلا روز ہے لاہوریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لئے نکلی ہے ، مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 2 ہزار سے زائد رجسٹرڈ پوائنٹ ہیں، تمام رجسٹرڈ پوائنٹس کی لوکیشن کے ساتھ تفصیلات پورٹل پر موجود ہیں، کل سے لاہو ر میں سپلائی بہتر ہو جائے گی، سپلائی کے بعد قیمتوں میں استحکام آجائے گا۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ضلعی انتظامیہ گڈوں، پتنگوں اور ڈور کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں