ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتیں جاری
Honda Civic Pakistan price
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈا نے پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔

چند روز قبل ہونڈا کی جانب سے سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں صارفین کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا۔

اس جدید سیفٹی پیکج میں جدید ڈرائیور اسسٹ سسٹمز شامل ہیں، جو گاڑی کو مزید محفوظ اور جدید بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت ظاہری خدوخال میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو سِوک کو زیادہ اسپورٹی اور پرکشش شکل دیتی ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ کمپنی اس سے قبل ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی بکنگ قیمتیں جاری کر چکی تھی، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ ماڈلز کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2026: ہونڈا ایٹلس موٹرسائیکلوں کے نئے ماڈلز متعارف

 

 

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ کی قیمت 84,99,000 روپے، ہونڈا سِوک اورئیل کی قیمت 88,34,000 روپے جبکہ ہونڈا سِوک آر ایس کی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ قیمتیں تعارفی بنیادوں پر رکھی گئی ہیں، جو محدود مدت کیلئے برقرار رہیں گی، جس کے بعد ان میں اضافے یا تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں