ایٹلس ہونڈا کے مطابق سال 2026 کے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، اگرچہ 2025 اور 2026 ماڈلز کے درمیان انجن یا مکینیکل ساخت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم نئی گرافکس، بہتر ڈیزائن اور ظاہری بہتریوں نے موٹر سائیکل کو ایک تازہ اور قدرے جدید روپ دے دیا ہے۔
سی جی 125 بدستور اپنی مضبوط باڈی، قابلِ اعتماد انجن اور بہترین کارکردگی کے باعث پاکستانی سڑکوں پر مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں شامل ہے اور طویل عرصے سے صارفین کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز مہنگے، فی واٹ قیمت میں نمایاں اضافہ
نئے ماڈل میں یورو 2 معیار کے مطابق تیار کردہ 4 اسٹروک ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جو اپنی پائیداری اور کم ایندھن خرچ کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ موٹر سائیکل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر باکس دیا گیا ہے جو ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
سی جی 125 میں 9.2 لیٹر فیول ٹینک موجود ہے جس میں 2 لیٹر ریزرو شامل ہے، جو طویل سفر کے دوران سہولت فراہم کرتا ہے۔ موٹر سائیکل کا اوسط فیول ایوریج تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر بتایا جاتا ہے۔ سسپنشن کے حوالے سے فرنٹ پر ٹیلی اسکوپک فورک جبکہ پچھلے حصے پر سوئنگ آرم سسپنشن دیا گیا ہے، جو ناہموار سڑکوں پر بھی آرام دہ سواری کو یقینی بناتا ہے۔ نئی پلین سیٹ اور پچھلے انڈیکیٹرز کی پوزیشن میں تبدیلی نے ڈیزائن کو نسبتاً جدید انداز دیا ہے۔
ہونڈ سی ڈی 70 (2026) کی قیمت اور خصوصیات
ایٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی ہے۔ یہ موٹر سائیکل بدستور اپنی شاندار مائلیج، مضبوطی اور کم خرچ مینٹیننس کے باعث عام صارفین میں بے حد مقبول ہے۔ نئے ماڈل میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے، جس کے ساتھ 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن نصب ہے۔
کک اسٹارٹ سسٹم موٹر سائیکل کو ہر موسم میں آسانی سے اسٹارٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ڈی 70 میں 8.5 لیٹر فیول ٹینک شامل ہے جس میں 1 لیٹر ریزرو موجود ہے، جبکہ مضبوط بیک بون فریم موٹر سائیکل کو بہتر توازن اور استحکام فراہم کرتا ہے۔ یہ ماڈل بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔