سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
Gold prices
فائل فوٹو
کراچی :(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں نمایاں گراؤٹ کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آگئے جہاں پیر کے روز سونے و چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 5سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار1سو62روپے پرآگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار7سو 15روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار6 سو62روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم صرف دو دن میں ہی صورتحال یکسر بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی اور کے نام پر جاری فون سمز سے متعلق اہم اعلان

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کم ہو کر4 ہزار 4سو78ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 332 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 75 روپے میں فروخت ہوئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں