گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، وجہ کیا بنی؟ جانیے
Car price reduction Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سال 2025 کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس نے آٹو انڈسٹری اور صارفین دونوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اس کمی کی بنیادی وجوہات میں آٹو مارکیٹ میں سخت مسابقت، حکومتی ٹیکس ریلیف اور عوام کی کمزور قوتِ خرید شامل ہیں۔

آٹو انڈسٹری سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ شدید ہو چکا ہے، فروخت برقرار رکھنے اور مارکیٹ شیئر بچانے کیلئے کئی معروف برینڈز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے تک کمی کر دی ، جس کے نتیجے میں آٹو سیکٹر میں واضح طور پر پرائس وار کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

وفاقی بجٹ 2025 میں حکومت کی جانب سے بعض درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی گئی، جس کا براہِ راست فائدہ مہنگی اور امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیا۔ کمپنیوں نے اس ٹیکس ریلیف کو صارفین تک منتقل کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

دوسری جانب مہنگائی، بلند شرح سود اور آٹو فنانسنگ میں مشکلات کے باعث گاڑیوں کی طلب میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ بینکوں کی سخت شرائط اور بڑھتی قسطوں نے خریداروں کو محتاط بنا دیا، جس کے باعث کار ساز اداروں کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی صورتحال میں بہتری آئی اور شرح سود میں کمی ہوئی تو آٹو مارکیٹ میں مزید مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں، جس سے صارفین کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں