سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی یکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کو ریلیف ملا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4,325 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی جو 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام اس کمی کی بنیادی وجہ ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کر گئی، ڈالر مزید سستا

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 52 روپے کمی ہوئی اور یہ 6,848 روپے پر بند ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 44 روپے کمی کے بعد یہ 5,871 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے، عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات کے مطابق مستقبل میں قیمتیں دوبارہ بدل سکتی ہیں۔

سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھیں اور مناسب وقت پر سرمایہ کاری کریں۔