عالمی وملکی صرافہ بازاروں میں سونا سستا
عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی کمی آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں اونس سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 41 ہزار 862 پر آگیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 19 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 195 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

ادھر ملکی صرافہ بازاروں میں چاندی کے بھاؤ میں آج استحکام رہا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 102 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 231روپے پر مستحکم رہی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں