ٹویوٹا فارچونر کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
معروف آٹو کمپنی ٹویوٹا نے اپنے مقبول برانڈ فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو کمپنی ٹویوٹا نے اپنے مقبول برانڈ فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی۔

انڈس موٹرز کی جانب سے ٹویوٹا فارچونر کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 35 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے فارچونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کی ہے۔

ٹویوٹا موٹرز کی جانب سے فارچونر جی گریڈ کی قیمت کم کرکے ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے ، اس سے قبل فارچونر جی گریڈ قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح ٹویوٹا فارچونر وی گریڈ کی قیمت میں بھی 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گی اہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی فرونکس متعارف کرا دی

ٹویوٹا فارچونر وی گریڈ کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم کر کے ایک کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ٹویوٹا کمی کی جانب سے فارچونر کے دونوں ویریئنٹس کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن تمام مجاز ڈیلرز کو جاری کر دیا گیا، تمام مجاز ڈیلرز کے پاس خریداروں کیلئے یہ گاڑیاں نئی اور کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.65
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.22 ▼ 0.18
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.11 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.49 ▼ 0.38
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.18
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,299 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 396,274 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 378,261 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 324,224 ▼ 15
Silver Per Tola 5,911 ▼ 3
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▲ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں