عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، آج دس گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 714 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح عالمی صرافہ منڈیوں میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونا 20 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 303 ڈالر پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان، اطلاق کب سے ہوگا؟

دوسری جانب پاکستانی صرافہ بازاروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ55 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ چاند ی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 963 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں