
تفصیلات کے مطابق مختلف ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمت، سیلز ٹیکس % 18اور نئی وہیکل لیوی%1 کے بعد کل قیمتیں کچھ یوں مقرر کی گئی ہیں۔
CD70 Red, Black, Blue کی ایکس فیکٹری قیمت 134,237 روپے، سیلز ٹیکس 24,163 روپے، وہیکل لیوی 0150 روپے اورکل قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹلس ہونڈا کا پاکستان میں CG150 اور الیکٹرک اسکوٹر متعارف
CD70 Dream Red, Black, Silver کی کل قیمت 170,900 روپے، Pridor Red, Black, Blueکی کل قیمت 211,900 روپے، CG125 Red, Black, Blue کی کل قیمت 238,500 روپے، CG125S Red, Blackکی کل قیمت286,900 روپے، CG125S Gold Red, Blackکی کل قیمت 296,900 روپے اور CB125F Red, Black, Blue کی کل قیمت 396,900 روپے مختص کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور حالیہ قیمتیں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔