ایٹلس ہونڈا کا پاکستان میں CG150 اور الیکٹرک اسکوٹر متعارف
Honda CG150
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں کمپنی کا پہلا الیکٹرک اسکوٹر Icon e اور CG150 موٹر سائیکل باقاعدہ طور پر لانچ کر دیے ۔

CG150 کی لانچنگ اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں یہ موٹر سائیکل سڑکوں پر دیکھی گئی تھی۔ یہ موٹر سائیکل 4-اسٹروک SOHC انجن سے لیس ہے اور سیلف اسٹارٹ اور کِک اسٹارٹ دونوں آپشنز فراہم کرتی ہے۔ اس کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدبرآں اس کے ساتھ ہی ہونڈا نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر "Icon e" بھی متعارف کرادیا ہے جو خاص طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے جو پاکستان کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (NEVP) کے مطابق ہونڈا کے EV سیکٹر میں داخلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریوو ای بائیک بغیر سود اور مفت ہیلمٹ کے ساتھ حاصل کریں

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایٹلس ہونڈا نے اپنے الیکٹرک اسکوٹرز کو مقامی حالات کے مطابق ڈیزائن کر کے لانچ کرنے کے ارادے کی تصدیق کی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ ریگولیٹری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے تاکہ سموُتھ لانچنگ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس وقت روڈ ٹیسٹنگ اور کوالٹی چیک کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔