ریوو ای بائیک بغیر سود اور مفت ہیلمٹ کے ساتھ حاصل کریں
REVOO electric bike offer
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیسل ڈیجی مال اور ریوو نے پاکستان بھر کے صارفین کیلئے ایک شاندار پیشکش متعارف کروا دی، جس کے تحت ریوو کی جدید الیکٹرک بائیکس 0 فیصد مارک اپ پر آسان اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس آفر کا دورانیہ محدود ہے اور یہ صرف 31 جولائی 2025 تک دستیاب ہوگی۔

صارفین اب بغیر کسی سود کے ابتدائی تین ماہ تک قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ اپنی پسندیدہ ریوو ای بائیک حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ مجموعی ادائیگی کا دورانیہ 48 ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

منتخب ماڈلز مثلاً C32 Young کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مفت ہیلمٹ بھی دیا جائے گا، جو حفاظتی اقدام کے طور پر ایک اضافی فائدہ ہے۔

اس آفر میں فیسل بینک کے ساتھ ساتھ عسکری بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، جے ایس بینک، بینک آف پنجاب، ایم سی بی اور یو بی ایل بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے صارفین آسانی سے قسطوں پر بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریوو کی بائیکس شہری سفر کیلئے بہترین تصور کی جاتی ہیں، جو نہ صرف خاموش اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر ہیں بلکہ ان کے چلانے اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی انتہائی کم ہیں۔

ریوو بائیک کے مختلف ماڈلز A10، A12، C32، C32 Pro اور E52 کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,45,000 روپے سے شروع ہوتی ہے، جو مختلف ضروریات کے حامل صارفین کیلئے موزوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلا اسمبل شدہ الیکٹرک وہیکل متعارف

درخواست دینے کا طریقہ:

فیسل بینک ڈیجی مال کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں یا ویب سائٹ وزٹ کریں

اپنی پسند کا ریوو ماڈل اور قسط پلان منتخب کریں

درخواست جمع کروائیں (کریڈٹ چیک لاگو ہوگا)

واضح رہے کہ یہ آفر خاص طور پر طلباء اور روزمرہ سفر کرنے والوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے، جس میں کم قیمت، آسان فنانسنگ اور مفت ہیلمٹ جیسی سہولتیں ایک ساتھ دستیاب ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں